ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ہریانہ میں اب 60 سال میں ریٹائر ہوں گے سرکاری ملازمین

ہریانہ میں اب 60 سال میں ریٹائر ہوں گے سرکاری ملازمین

Thu, 02 Feb 2017 21:12:44    S.O. News Service

چندی گڑھ،2/فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہریانہ میں سرکاری ملازمین کے لیے ایک اچھی خبر آئی ہے۔اب سرکاری ملازمین 60سال کی عمر میں ریٹائر ہوں گے۔حکومت نے وزراء کی ایک کمیٹی قائم کرکے اس پر رپورٹ طلب کی ہے۔یہی نہیں،ایچ سی ایس حکام کے انتخاب میں بھی من مانی نہیں چل پائے گی۔ایچ سی ایس حکام کے انتخاب کے لیے بھی الگ سے معیار بنائے جائیں گے۔یہ فیصلہ کابینہ کی میٹنگ میں لیا گیا۔جمعرات کو وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کی صدارت میں سکریٹریٹ کی چوتھی منزل پر کابینہ کی میٹنگ ہوئی،  میٹنگ میں ملازمین کے ریٹائرمنٹ لینے کی عمر کو لے کرغوروخوض کیا گیا،جس میں طے کیا گیا کہ ملازمین کے ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد پھر سے 60سال کی جائے گی۔دلچسپ بات ہے کہ اس سے پہلے بھوپندر سنگھ ہڈا حکومت نے ملازمین کے ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد 60سال کر دی تھی، لیکن کھٹر حکومت نے ہڈا کے فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے اس کو 58سال کر دیا تھا۔میٹنگ میں طے کیا گیا ہے کہ تین وزراء کا ایک گروپ تشکیل دیا جائے گا، جو اس تناظر میں اپنی رپورٹ ایک ماہ کے اندر کابینہ کو سونپے   گا۔
 


Share: